راولپنڈی، سیشن جج نے بزرگ کزن سے زیادتی کے ملزم کو 15 سال قید کی سزا سنادی

راولپنڈی میں جنسی زیادتی کا مقدمہ
راولپنڈی (آئی این پی) سیशन جج کی عدالت نے اپنی بزرگ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر 15 سال قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبداللہ عثمان نے ادھیڑ عمر تایا زاد سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 15 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتون پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے جھگڑے کی وجہ سے خود کشی کر لی
مقدمے کی تفصیلات
تھانہ جاتلی پولیس نے گزشتہ سال 26 اپریل کو متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نتھہ چھتر گوجرخان کے رہائشی عبد الرشید کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 376، 452 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام تھا کہ اس نے 69 سالہ غیر شادی شدہ تایا زاد کے اکیلے رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رات گئے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خان: لگاتار سنچریاں بنانے والے اوپنر جو بابر اور سعید انور کے مداح ہیں
عدالت کا فیصلہ
گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 376 کے تحت 10 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے۔ اسی طرح دفعہ 452 کے تحت عدالت نے ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
جرمانے کی عدم ادائیگی
عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 بی کا فائدہ بھی دیا ہے، جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا کیا جائے گا۔ ادھر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔