پچھلے روز کے مقابلے میں پاکستانی دریاﺅں میں پانی کی آمد میں کمی

پاکستانی دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز کے مقابلے میں پاکستانی دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

واپڈا کا بیان

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 37 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔

دیگر دریاؤں کی صورتحال

اس کے علاوہ چناب میں پانی کی آمد 2700 کیوسک کم ہو گئی، جس کے بعد اب دریا میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 34 ہزار 900 اور اخراج 34 ہزار 900 کیوسک ہے۔

ریزرور کی پانی کی سطح

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلاریزروآئر میں پانی کی سطح 1464.93 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1145.95 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 15 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مجموعی پانی کا ذخیرہ

ترجمان نے بتایا کہ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 648.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...