انکم ٹیکس، شہریت اور سول سرونٹس ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی کی اہم منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس، شہریت، سول سرونٹس اور ملزمان کی حوالگی سے متعلق ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا
انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
پاکستان شہریت ترمیمی بل
ایوان نے پاکستان شہریت ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وکاش یادو: امریکہ نے را کے ایجنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیا؟
ملزمان کی حوالگی سے متعلق ترمیمی بل
ملزمان کی حوالگی سے متعلق ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قومی اسمبلی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
انسداد اغراق محصولات ترمیمی بل
جام کمال کی جانب سے پیش انسداد اغراق محصولات ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور دیدی گئی، قومی اسمبلی نے عطائے شہریت ترمیمی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔