کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

کمانڈر 12 کور اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تعزیت
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس
لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ "لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی جرأت اور بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔"
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پیغام
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ "ایسے بہادر سپوتوں کی بدولت وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے، مادرِ وطن کے لیے لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 2 جہاز مار گرائے
میجر احمر رضا شہید کی یاد
اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے میجر احمر رضا شہید کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ "میجر احمر رضا شہید کی جرأت و بہادری پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، میجر احمر رضا شہید کی قربانی بھی سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔"
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پیغام
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ "میجر احمر رضا شہید جیسے سپوت ہی وطن کی اصل طاقت ہیں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔"