ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کردیا: ملیحہ لودھی
سابق پاکستانی سفیر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل
صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ
نجی ٹی وی جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا عرب ممالک کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ٹرمپ کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر کو فون، عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی
امریکی صدر کی جنگ بندی کی کوششیں
ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے حوثیوں سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں کہا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، شام کے صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے شام پر پابندیاں ختم کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
غزہ کی صورتحال پر تشویش
ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوئی، اس پر افسوس ہے، غزہ میں قحط کی صورتحال ہے، صدر ٹرمپ نے ابھی تک اسرائیل کو نہیں روکا، اسرائیل غزہ میں بم باری کئے جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے دورہ مڈل ایسٹ میں فیصلوں میں اسرائیل کو بالکل سائیڈ لائن کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بہترین ایڈکشن، ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری ہیب الکوحل ٹریٹمنٹ سنٹر، اسلام آباد پاکستان
خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات
سابق پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش رہی کہ خلیجی ممالک کو چین سے دور کریں۔
ٹرمپ کا پہلے غیر ملکی دورے کا ذکر
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چند روز اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے تھے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ قطر گئے جہاں امریکا اور قطر کے درمیان 200 ارب ڈالر کے بوئنگ طیاروں کا معاہدہ ہوا۔ قطر کے بعد امریکی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شراکت داری کا معاہدہ طے پایا۔








