وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے، شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات، درجات کی بلندی کے لیے دعا
یوم تشکر کی تقریب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے، کچھ دیر میں موقف دیں گے؛امین الحق
شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل میڈیا، انفلوئنسرز، وی لاگرز اور سوشل میڈیا کو بھی میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
شہید کی قربانی کی قدر

وزیر اعظم نے معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
جب شہید ہونے کا واقعہ پیش آیا
واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔








