مسلم لیگ (ن) کی تاریخ 10 اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے: رانا سکندر حیات

یوم تشکر کی تقریبات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر پنجاب کے تمام پبلک سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں یوم تشکر کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں جن میں طلباء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ ملکی سالمیت کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: کیا مسلمان ووٹرز اگلے صدر کا انتخاب کریں گے؟-1
وزیر تعلیم کا پیغام
اس موقع پر مختلف تقاریب سے خطاب کرنے کے علاوہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم نے کہا کہ معرکۂ حق کی تکمیل پر یوم تشکر ہماری افواج کی بہادری اور صلاحیتوں کے اعتراف کا دن ہے جن کی منصوبہ بندی کی بدولت حالیہ پاک بھارت جنگ مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ قرار پائی۔ یہ جنگ بھارت کا برسوں کا غرور توڑ کر اسے اس کی اوقات میں واپس لائی۔ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگینڈا بھی اس کے کام نہ آ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: توقع ہے برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا: پاکستانی ہائی کمشنر
جی سی یونیورسٹی کی تقریب
جی سی یونیورسٹی میں ’’یوم تشکر‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرأت مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔ اب کی مرتبہ بھی افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جو سبق پڑھایا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے 30 سال بعد سگریٹ چھوڑی تو زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں؟
تاریخی جنگ کا اثر
وزیر تعلیم نے کہا کہ حالیہ جنگ، دشمن کی چال اور پاکستان کے جواب سے لے کر تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرنے تک مشتمل تھی۔ ہماری رقم کردہ تاریخ نصاب میں شامل ہو کر ہمیشہ کے لیے زندہ ہو گئی۔ مکار دشمن کے جدید ہتھیاروں نے اسے دھوکہ دیا اور دنیا بھر میں پاکستان نے بھارت کو تماشہ بنا دیا۔ تاریخ ہتھیاروں کی تعداد نہیں بلکہ حوصلوں کی بلندی سے بنتی ہے۔ میدان عمل میں صرف ہتھیار نہیں، جذبہ اور عزم بھی لازم ہوتا ہے مگر ہمارا دشمن بھارت حوصلے، جذبے اور عزم جیسی نعمتوں سے محروم ہے۔
پاک افواج کی خدمات
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پاکستان کو بچانے پر پاک افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔