پاکستان کی کاروباری برادری نے ’’سپورٹ ترکیہ‘‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان کی کاروباری برادری کی نئی مہم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی کاروباری برادری نے ’سپورٹ ترکیہ‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے درآمد کردہ موبائل فونز پر بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی
ایف پی سی سی آئی کی حمایت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ ترکیے سے خام مال اور دیگر امپورٹ فوری بڑھائی جائے۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نے یہ بھی کہا کہ کاروباری طبقہ ترکیے کو معمول سے ہٹ کر سپورٹ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کے اہم امور بارے اجلاس
پاک، بھارت تنازع اور ترکی کی حمایت
خیال رہے کہ حالیہ پاک، بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ کے خلاف مہم جاری ہے۔
بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کا اقدام
بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بنا کر بھارت میں کام کرنے والی ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر کے تاجر ترک سیبوں کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔








