خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خضدار میں صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کب تک لوڈشیڈنگ فری ہو جائے گا؟ کے الیکٹرک حکام نے بتادیا
واقعے کی تفصیلات
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ جیونیوز کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
نقصان اور سرکاری اقدامات
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور میتیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔