بیمار خاتون سے جعلی پیر کی نازیبا حرکات، گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی میں جعلی پیر کے خلاف کارروائی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ وارث خان کے علاقے میں دم کرکے بیماریاں دور کرنے اور جنات نکالنے کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس بھی طلب، اپوزیشن نے اہم فیصلہ کر لیا
خاتون کی مدعیت میں مقدمہ
راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں خاتون کی مدعیت میں علاج کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر سائبر حملے کئے: ٹائمز آف انڈیا
پیر خرم کی لایعنی دعوے
درخواست گزار خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ وہ مرگی کی مریضہ ہیں اور کافی علاج کرانے کے باوجود ٹھیک نہیں ہوپائیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پیر خرم کی ویڈیو دیکھی جس میں وہ دم درود سے علاج کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان
مقابلہ اور دھوکہ
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ماموں کو اپنی بیماری کے بارے میں بتایا جو کہ میرے علاج کے لیے پیر خرم سے وقت لینے کے بعد مجھے کمیٹی چوک میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر
نازیبا حرکات کا انکشاف
پیر خرم نے ایمرجنسی میں 5 ہزار روپے طلب کیے اور مجھے کمرے میں لے جاکر دم کرنے لگا۔ طبعیت خراب ہونے پر میرے ماموں بھی کمرے میں آگئے، لیکن پیر خرم نے دم کے بہانے میرے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں اور میرا دوپٹہ بھی اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفیکیشن آ گیا
دھمکیاں اور مزید مسائل
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پیر خرم نے کوئی پانی پلایا جس سے میری طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ جب میرے ماموں مجھے اسپتال لے جانے لگے تو پیر خرم غصے میں آگیا اور باقی رقم 95 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بتایا کہ پیر خرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔