پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر سٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی

اسٹیٹ بینک کا وضاحتی بیان
اسلام آباد (آئی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انتشار رہے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا:شاہد خاقان عباسی
خبر کی تصدیق
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان نور احمد نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سناکشی نے شوہر سے طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیدیا
نوٹس کی عدم موجودگی
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
کرنسی نوٹوں کی حفاظت
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں، کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اور اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔