عدالت نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو انتہائی سخت سزا سنا دی
راولپنڈی میں جبری زیادتی کیس کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے احتجاج میں 3117 ہلاکتوں کی تصدیق، 2427 افراد شہید قرار
ملزم کو سزائے موت
تفصیلات کے مطابق جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
عدالتی حکم
عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک کہ اس کی موت نہ ہو جائے۔
مقدمہ کی تفصیلات
تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے متاثرہ کی والدہ کے گھروں میں کام کرنے کے دوران گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔








