سیالکوٹ ایئرپورٹ سے درجنوں افغان شہریوں کو جعلی کاغذات پر بیرون ملک فرار کرانے کا سنسنی خیز انکشاف، نیاتنازعہ کھڑاہوگیا

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر جعلی کاغذات کا انکشاف

سیالکوٹ (آئی این پی) - سیالکوٹ ایئرپورٹ سے درجنوں افغان شہریوں کو جعلی کاغذات پر بیرون ملک فرار کرانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی دس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ چھ ٹریول ایجنٹس کو بھی اسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم

ملزمان کی سرگرمیاں

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تعینات تھے اور مبینہ طور پر چالیس سے زائد افغان باشندوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ افغان شہریوں کے جعلی شناختی دستاویزات کی نادرا اور پاسپورٹ آفس سے تصدیق کرائی گئی تھی، جنہوں نے واضح طور پر بتایا کہ ان افراد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی تقریب: منیر ہانس کا جمہوریت پر یقین

انکوائری کا آغاز

یہ سکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک افغان شہری کے فرار کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوا اور مفرور افغان باشندوں کی تعداد چالیس سے زائد ہو گئی۔

جعلی دستاویزات کی تصدیق

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ان مسافروں کے جعلی پروٹیکٹر لاہور، کراچی اور مالاکنڈ کے دفاتر سے جاری کیے گئے، جنہیں بعد ازاں تصدیق کے لیے متعلقہ دفاتر کو بھیجا گیا۔ تمام پروٹیکٹر آفسز نے تصدیق کی کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایف آئی اے نے تمام ملوث اہلکاروں اور ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...