چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

چینی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رتیش دیش مکھ کی شوٹنگ میں ڈانسر کی جان چلی گئی
اوسط قیمت میں اضافہ
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بہنوئی کی فائرنگ سے سالا جاں بحق
پشاور کی صورتحال
چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
پشاور میں حالیہ اضافہ
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو خراج تحسین
حالیہ قیمتوں کا تجزیہ
واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175 روپے 19 پیسے فی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسے فی کلو اور ایک سال قبل اوسط نرخ 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
تشویش کا اظہار
گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔
حکومتی اقدامات کی ضرورت
انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔