والد کے انتقال کا سن کر بھی لوگوں کو ہنساتا رہا، شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اٹھا دیا۔
شکیل صدیقی کا مشکل لمحہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات
کامیڈین کی شمولیت
حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، جہاں انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
والد کی وفات کی خبر
اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس گروک نے فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی یادگار مسمار کرنے کے عمل کو غداری قرار دیدیا
اسٹیج پر پرفارمنس کا عزم
کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے بعد جب دیگر لوگوں کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ بتایا کیوں نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ امریکا جیسے ملک میں لوگ دور دراز سے بہت پیسے خرچ کرکے اپنے ہم وطنوں کی پرفارمنس دیکھنے آتے ہیں، اس لیے اپنا دکھ ان کو سنا کر مایوس نہیں کرنا چاہئے۔ اس لیے پرفارم کرتا رہا۔
فنکار کی قربانیاں
شکیل صدیقی نے کہا کہ ایسی کئی قربانیاں فنکار دیتے رہتے ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے اور ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، صرف اپنا کام کررہے ہیں۔








