بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں: وفاقی وزیرآبی وسائل

وفاقی وزیر آبی وسائل کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 25 اکتوبر تک آئینی ترمیم: نہ ضروری، نہ مجبوری – بلاول بھٹو
بھارت کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ بھارت کے پاس پانی کو روک کر ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
پاکستانی دریاوں کی صورتحال
محمد معین وٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام دریاوں میں بھرپور پانی ہے جبکہ عالمی بینک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔