سوشل میڈیا پر ترجمان افواج پاکستان کے منفرد انداز کے چرچے، فوجی حکام کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی پذیرائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ بھارت نے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹاک کارڈ کیلیے اب تک کتنی درخواستیں موصول ہو گئیں۔۔ ؟ جانیے
سوشل میڈیا کی بحث
سوشل میڈیا پر کہیں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے سکور بتانے کے چرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔ دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا سٹیٹس بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی ملاقات، پنجاب میں اہم اقدامات پر اتفاق
آپریشن ب±نیان مرصوص
یاد رہے کہ آپریشن ب±نیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس اور سرسہ ایئربیس کے علاوہ سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
بھارتی فضائی حملہ اور پاکستانی جواب
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا تو پاکستان نے بروقت اور موثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ رافیل بھی شامل تھا۔