اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی، پنجاب میں 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا

تاریخی کامیابیاں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) “اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی۔ صرف 3 ماہ میں 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کا حتمی فیصلہ کب ہوگا، نئی تاریخ سامنے آگئی
قرضوں کا اجرا
تفصیلات کے مطابق نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے 23 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے۔ پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کے لیے 3 ارب 42 کروڑ روپے کے قرضے لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس اور کارڈ لون کے لیے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل انسانیت کی جنگ لڑ رہا ہے
نئی سہولیات
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لیے پلان طلب کر لیا اور پی ایس آئی سی اور بنک حکام کو ہدایت کی کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشورہ پر موسلادھار بارش متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
خصوصی اجلاس
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010 افراد کو 18 ارب روپے کے قرض جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ
درخواستوں کی تعداد
چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 1 لاکھ 4 ہزار افراد کو 43 ارب روپے کے قرض کا اجراء کیا گیا۔ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس کے لیے 74579 درخواستیں وصول ہوئیں، جن میں سے 2505 منظور اور قرضے مل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شازیل شوکت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا
متنوع کاروبار کی حمایت
چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس کے لیے 12029 درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں 505 منظور ہو کر قرضے مل گئے۔ چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لیے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 104133 منظور کر کے قرضے جاری کر دئیے گئے۔ ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لیے 1312 افراد نے 3 ارب 91 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے۔
علاقائی کامیابیاں
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں کاروبار کے لیے لون لینے والوں کا تناسب زیادہ ہے۔