وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہاﺅسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای ٹی سی لاہور کے جج کا 9 مئی کے مقدمات جلد نمٹانے کا فیصلہ
نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کی حالت
نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40 کروڑ تھا، مگر پچھلے پانچ سالوں میں آﺅٹ پٹ صفر رہی۔
بجٹ کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا 5 سالوں کا بجٹ 2 ارب روپے تھا۔ یہ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔