ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدید دنیا میں ترقی کی دوڑ صرف وہی قومیں جیتتی ہیں جو ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کو اپنا ہتھیار بناتی ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن محض رابطے کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ علم، معیشت، گورننس، صحت اور تعلیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا ذریعہ ہے۔
تعلیمی انقلاب کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر طالب علم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم ہمارا مشن ہے۔