100 میل لمبی دھول کی دیوار، امریکہ میں شدید طوفان، گھر تک اڑ گئے، 21 افراد ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

شدید طوفانی موسم کی تباہی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاستوں میسوری اور کینٹکی میں شدید طوفانی موسم اور ٹورنیڈو (گردبادی طوفان) نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان طوفانوں کا سلسلہ مڈویسٹ کے مختلف علاقوں سے گزرا جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بشیئر نے ہفتے کے روز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ جمعے کی رات آنے والے طوفانوں میں ریاست میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے اور کئی لوگ زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری
میسوری میں خطرناک حالات
دوسری جانب ریاست میسوری میں بھی حالات خطرناک رہے۔ حکام نے بتایا کہ کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی مقامات پر عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ لورل کاؤنٹی کینٹکی میں ایک طاقتور ٹورنیڈو نے جمعہ کی شب شدید تباہی پھیلائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ مقامی شیرف جان روٹ کے دفتر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک، بی جے پی کی ویب سائیٹ بھی نہ بچی
سینٹ لوئس میں ہلاکتیں
الجزیرہ کے مطابق میسوری کے شہر سینٹ لوئس کی میئر کارا اسپینسر نے تصدیق کی کہ شہر میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ پانچ ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا "ہمارا شہر آج رات سوگ میں ہے، جانوں کا ضیاع اور تباہی واقعی افسوسناک ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں ’’پہلی ترجیح‘‘ بتا دی
اسکاٹ کاؤنٹی میں مزید نقصانات
سینٹ لوئس سے تقریباً 130 میل جنوب میں واقع اسکاٹ کاؤنٹی میں بھی ایک اور ٹورنیڈو آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مقامی شیرف ڈیرک ویٹلی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کئی مکانات تباہ ہو چکے ہیں اور امدادی کارکنوں نے طوفان کے دوران ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
وسکونسن میں مزید طوفان
یہ طوفانی سلسلہ جمعے کے روز شروع ہوا اور اس کا دائرہ وسیع ہو گیا، جس کے نتیجے میں ریاست وسکونسن میں بھی ٹورنیڈوز آئے، جب کہ گریٹ لیکس کے علاقے میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ شکاگو کے اردگرد جمعہ کی شب دھول کے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی، جہاں 100 میل لمبی دھول کی دیوار نے شکاگو سے شمالی انڈیانا تک حدِ نگاہ کو شدید متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟
دیگر ریاستوں میں شدید گرمی
ادھر ٹیکساس کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کا سامنا ہے۔ سان انتونیو اور آسٹن میں درجہ حرارت 95 سے 105 فارن ہائیٹ (35 سے 40.5 سینٹی گریڈ) کے درمیان پہنچ گیا، جب کہ ورجینیا سے فلوریڈا تک جنوبی مشرقی ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں درجہ حرارت 90 فارن ہائیٹ (32 سے 37 سینٹی گریڈ) کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرا کر 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک شدید زخمی
موسمی خطرات
نیشنل ویدر سروس کے آسٹن اور سان انتونیو دفتر کے ماہر موسمیات جیسن رنئین نے کہا ہے کہ شدید نمی کی وجہ سے درجہ حرارت اور بھی زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت احتیاط برتیں، وقفے سے آرام کریں اور زیادہ پانی پئیں تاکہ گرمی سے متاثر ہونے سے بچا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر تباہی کی عکاسی
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض ویڈیوز میں اس طوفان کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوا کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ یہ اپنے ساتھ گھروں کو بھی اڑا کر لے گئی۔
Top floor of my daughter’s apartment building blown off just now in St Louis tornado. pic.twitter.com/2op2RXeF0n
— Martha Husain (@MarthaHusain) May 16, 2025