رافیل طیارہ گرنے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا: جرمن اخبار
بھارت کا آپریشن سندور: ایک تباہی
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے جے 10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل طیارہ گرائے جانے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ
بھارتی پائلٹس کی ناکامی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جرمنی کے اخبار میں شائع آرٹیکل کے مطابق پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل طیاروں کی تباہی مغرب کے لیے ایک سبق ہے، بھارتی پائلٹس کو پاکستانی پائلٹوں کی طرف سے شدید مزاحمت ملی۔
یہ بھی پڑھیں: شیر کے حملے میں زخمی بچے کے خاندان کی مدد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے الیکٹرک رکشہ فراہم کر دیا گیا
تکنیکی برتری کا گھمنڈ
اخبار کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا بھارت پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جے 10 سی اور پی ایل میزائل کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام رہا، رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگل ایڈ ایکٹ 2019 پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب
امریکی دفاعی شعبے پر اثرات
دوسری جانب امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا جے 10 سی لڑاکا طیارہ امریکا کے ایف سولہ طیاروں کی برآمدات کو تباہ کر سکتا ہے۔
چینی کوششیں
چین کی کوشش ہے کہ وہ جے 10 کو ایف سولہ کا حقیقی حریف بنائے، اگر چینی کمپنیاں امریکی ایف 16 کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔








