کیلیفورنیا میں طبی مرکز میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
کیلیفورنیا میں دھماکا
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیلیفورنیا کے طبی مرکز میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق نے لائیو پروگرام میں بیوی کے سامنے ہی دوسری شادی کی ’خواہش‘ ظاہر کر دی
دھماکے کی تفصیلات
خبرایجنسی کے مطابق دھماکا پام سپرنگز میں واقع فرٹیلیٹی کلینک میں ہوا۔ میئر پام سپرنگز کا کہنا ہے کہ دھماکا عمارت میں پارک کی گئی گاڑی یا اس کے قریب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی
سرکاری موقف
ایف بی آئی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بمبار نے فرٹیلیٹی کلینک کو جان بوجھ کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ دعویٰ کیا گیا کہ تباہ گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دو بندوقیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ہلاکت کی شناخت
بم دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔








