پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج دوبارہ رابطہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دعاء ملک نے انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کردیا، مشہور شخصیت ملوث
کشیدگی میں کمی کے اقدامات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو دونوں ملکہ کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی
مذاکرات کا پس منظر
دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔
سیز فائر کے حوالے سے گفتگو
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج ایک مرتبہ رابطہ ہوگا اور سیز فائر میں توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا۔








