آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے:امریکی اخبار میں مضمون
امریکی اخبار کی رپورٹ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری اور مقدمات سے استثنیٰ دینے کی شق شامل ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ منظور۔
کامیابی کا اثر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکہ کے وفد کی ملاقات
جنرل عاصم منیر کا کردار
اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے۔ بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
پاکستان کی فتح کا احساس
مضمون کے مطابق طاقت ور پڑوسی سے جنگ جیت کر پاکستان نے سنگین مسائل فی الوقت پس منظر میں کر دیے جبکہ عرصے سے سیاسی، اقتصادی، اور سلامتی بحرانوں کا شکار پاکستان فاتح ملک کے احساس میں ہے۔
عوامی حمایت
امریکی اخبار کے مضمون میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے پاک افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔








