وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم کی ایران کے صدر سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے تہران کے سرکاری دورے کی ایرانی صدر کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم اگلے ہفتے ایران جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کی نئی لہر: پاکستان آٹو شو میں متعارف کی جانے والی پانچ بہترین گاڑیاں
ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے بحران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع
پاکستان کی امن کی خواہش
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے بلا اشتعال حملوں میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کے اس اقدام کو غیر قانونی اور پاکستان کے لئے سرخ لکیر سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: ٹرین ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار معطل
کشمیر کا مسئلہ اور علاقائی امن
جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید ہے۔
تجارت اور تعاون کے مواقع
دونوں رہنماو¿ں نے تجارت، علاقائی روابط اور سلامتی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے تہران کے سرکاری دورے کی ایرانی صدر کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے ایران کے دورے پر جائیں گے۔