شہری 20 مئی تک بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا
شدید گرمی کی لہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
بہاولپور کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بہاولپور میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو الرٹ جاری کردیا۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بہاولپور میں 20 تک شدید گرمی ہے، شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
بہاولپور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی 25 فیصد بتائی جاتی ہے۔
مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں آج بھی بارش برسنے کے امکان نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ پر عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد
ڈی جی خان اور رحیم یارخان کی صورتحال
ادھر ڈی جی خان میں بھی سورج کا راج ہے اور شدید گرمی برقرار ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا امکان موجود نہیں۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں بھی شدید گرمی کا راج ہے، گرمی کا پارہ 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، ماہرین صحت کا شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ مشروبات کے پوائنٹس پر رش ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چودھری اسلم سلیمی کا انتقال
موسمیات کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 4 ماہ کے دوران 64کروڑ 46لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد
بلوچستان میں گرمی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہا، کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے کچھ دنوں تک صوبہ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
شکارپور اور خیرپور کی گرمی
شکارپور اور گردونواح میں گرمی زور پکڑنے لگی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا، خیرپور میں پارہ 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔








