ہفتہ وار رپورٹ؛ سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ہفتہ وار بنیادوں پر سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونا 12400 روپے اور فی اونس 124 ڈالر سستا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا مسترد
امریکی اور چینی معاہدوں کا اثر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے اور ٹیرف میں کمی سمیت عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات سونے کی قیمت پر بھی پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز، انڈونیشیا کے بعد پاکستان نے کرغزستان کو بھی شکست سے دوچار کردیا
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت
ہفتہ وار بنیادوں پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونے کے نرخ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر تین لاکھ 38 ہزار 500 روپے پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں حاملہ خاتون ساس اور نند کے ہاتھوں قتل
دس گرام سونے کی قیمت میں کمی
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کے نرخ میں اس عرصے کے دوران 10 ہزار 631 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 840 روپے سے گر کر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
عالمی سطح پر فی اونس سونا 124 ڈالر سستا ہوا اور نرخ 3325 ڈالر کی کمی سے 3201 ڈالر پر آگئے۔
چاندی کی قیمتیں
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3410 اور دس گرام 2923 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 32.28 ڈالر ہے۔








