چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ویٹی کن میں پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

ویٹی کن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی موجودگی
ویٹی کن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ یوسف رضا گیلانی نے پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی روحانی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ٹرمپ کا حیران کن بیان آگیا
بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، یوسف رضا گیلانی کی شرکت بین المذاہب ہم آہنگی اور خیرسگالی کی علامت قرار دی گئی ہے، جو پاکستانی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور مذہبی رواداری کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں بھارتی کاروباری شخص کو اسی کی بیوی نے اغوا ءکرادیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
نیک تمنائیں اور عالمی سربراہان کی شرکت
یوسف رضا گیلانی نے حکومت اور عوامِ پاکستان کی نیک تمنائیں پوپ لیو XIV کو پہنچائیں۔ اس تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی
بین المذاہب مکالمے کی اہمیت
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمے، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے، اور قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی اور وقار سے جینے کا حق حاصل ہے۔
پاکستان کا مثبت پیغام
پاکستان کا عالمی سطح پر امن، ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کا مثبت پیغام ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی ویٹی کن میں موجودگی مذہبی ہم آہنگی اور عالمگیر انسانیت کا مظہر ہے۔