امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا

میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ غائب
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ ان کے آبائی ملک سلوانیا سے غائب ہوگیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے میں نصب یہ مجسمہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا اور پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
مجسمے کی تاریخ
یہ قد آدم مجسمہ 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اولین عہد صدارت کے دوران وسطی سلوانیا میں Sevnica کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں 1970 میں میلانیا ٹرمپ کی پیدائش ہوئی تھی اور کانسی کا مجسمہ اس وقت لگایا گیا جب ان کے لکڑی کے مجسمے کو 2020 میں نذر آتش کر دیا گیا تھا۔
پولیس کی کارروائی
مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس مجسمے کے غائب ہونے کے بارے میں پولیس کو 13 مئی کو آگاہ کیا گیا تھا اور ہم ذمہ داروں کو تلاش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
مقامی رائے
سلوانیا میڈیا کے مطابق کانسی کے اس مجسمے کو اس کے ٹخنوں سے اکھاڑ کر غائب کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی افراد کے مطابق ہمارے خیال میں امریکی خاتون اول کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کسی کو بھی اس مجسمے پر فخر نہیں تھا تو ہمارے خیال میں یہ بہتر ہے کہ اسے ہٹا دیا گیا۔
تنقید کا سامنا
کانسی کے اس مجسمے کو اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا کیونکہ لوگوں کے خیال میں یہ کسی بھی طرح میلانیا ٹرمپ کی شخصیت سے ملتا جلتا نہیں تھا۔ مجسمہ ساز بریڈ ڈاو نی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے لکڑی کے مجسمے کا کانسی میں ورژن بنانا چاہتے تھے، تاکہ مختلف اداروں اور آرٹ گیلریز میں اس کی نمائش کی جائے۔