پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے

اسحاق ڈار کا چین کا دورہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے جہاں چینی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
افغانستان کے وزیر خارجہ کی آمد
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل، گرفتاری کی مدت بڑھا کر 6 ماہ کردی گئی
مذاکرات کے نکات
مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
خطے کی صورتِ حال
ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔