رحیم یار خان میں قسط کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

رحیم یار خان کا واقعہ
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں قسطوں کے سامان کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر غور
واقعے کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ نہر میں پھینکی گئی خاتون کو علاقہ مکینوں نے بچا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی بیٹی پانی میں بہہ گئی ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ملزم کی فراری
دوسری جانب نہر میں خاتون اور اس کی بیٹی کو دھکا دینے والا ملزم فرار ہو گیا۔ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔