پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کی تقریر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان نیول وار کالج کے 118 رکنی وفد کی ملاقات، 16 دوست ممالک کے آفیسرز بھی شامل
پاک فوج کی تعریف
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔ سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مباحثوں میں اپنی کمزور کارکردگی کا جائزہ لیتا ہوں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ بڑوں سے اس میں رہنمائی اور پریکٹس کروانا، بار بار سننا بہت ضروری ہے۔
قوم کا شکریہ
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی۔ شہباز شریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کےلئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف، چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی جہازوں کی تباہی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ چھ بھارتی جہازوں کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا۔ یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قومی یکجہتی کے جذبے کی نئی روح پھونک دی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
شہادت کا جذبہ
عطا تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو کہ بچہ شہید ہوکر واپس آئے، تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلے کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ۹ مئی کے ۸ مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
کشمیر پر بات چیت
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا، قوم نے متحد ہوکر دشمن سے جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔ نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کئے تھے، جبکہ شہباز شریف کے دور میں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔
معاشی ترقی کا وعدہ
انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے۔ دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب دیا جا چکا ہے۔ اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی، معاشی ترقی پر ہوگی، اڑان پاکستان کی بات ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب، ترکی، ایران اور آذربائیجان نے اپنا کردار ادا کیا۔