گواجرانوالہ میں پراپرٹی کے تنازع پر ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا

گوجرانوالہ میں پراپرٹی تنازعہ
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں پراپرٹی لین دین کے تنازع پر ملزمان نے 2 نوجوانوں کو گرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی برآمد معطل
واقعے کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ ملزمان عثمان اور دیگر کا شہری عبدالرزاق کے ساتھ پراپرٹی لین دین تھا۔ ملزمان رزاق کی تکہ شاپ پر آئے، رزاق نہیں ملا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور اس کے ملازمین کو مارنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
تشدد کا واقعہ
پولیس کے مطابق ملزمان عثمان، ذیشان وغیرہ نے زبردستی ملازم ابوبک اور اس کے ساتھ موجود نوجوان کے سر کو گرم تیل میں ڈبودیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے چہرے اور باہیں بری طرح جھلس گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد کی شکایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او سول لائن نے کہا کہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔