پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے تاکہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عدالتوں سے معاملات میں دخل نہ دینے کی درخواست کر دی
پاک بحریہ کے جوانوں سے ملاقات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 اکتوبر تک آئینی ترمیم: نہ ضروری، نہ مجبوری – بلاول بھٹو
بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اسی موقع پر وہ بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔
مقامی قیادت سے ملاقات
علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کریں گے۔