بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ریپ کیس، سزائے موت کے قیدیوں عابدملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں سے متعلق تازہ خبر آگئی
پاک فوج کی کامیابی
لاہور میں معرکۂ حق میں کامیابی پر پاک فوج اور سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں عطاء تارڑ نے کہا کہ سپہ سالار عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ پاکستانی شاہینوں نے 6 بھارتی جہازوں کو مار گرایا، بھارتی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو شکست خوردہ بھارت امریکا کے گھٹنے میں بیٹھ کر جنگ بندی کی بھیک مانگنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کے طارق میر کے خلاف کیس ختم
پاکستان کی حکمت عملی
وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔ ہم پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے تیار تھے لیکن بھارت سفارتی محاذ سے بھاگ گیا، اب بات ہو گی تو مقبوضہ کشمیر پر ہو گی۔ ہم امن پسند لوگ ہیں، امن کے داعی و خواہش مند ہیں، لیکن دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب دیا۔
دوست ممالک کا تعاون
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر ان کے شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے۔