آسام کے وزیرِ اعلیٰ نے بڑی سیاسی جماعت کے رکنِ پارلیمنٹ پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگا دیا، ثبوت بھی پیش کرنے کا دعویٰ
وزیرِاعلیٰ آسام کا الزام
آسام (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ آسام ہمانتا شرما نے بڑی سیاسی جماعت کے رکنِ پارلیمنٹ پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگا دیا اور 10 ستمبر تک ثبوت بھی پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ 16 بچوں کی پیدائش کیوں نہیں کرتے: دو یا اس سے کم بچوں والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے
گورو گوگوئی پر الزام
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمانتا شرما نے کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگا دیا اور پاکستان سے رابطوں کے ثبوت 10 ستمبر تک پیش کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ لوگ اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر جب گاڑی گزرتی ہے تو انکی صدائیں صاف سنائی دیتی ہیں، پلیٹ فارم پر ملگجا سا اندھیرا کچھ خاص نظر بھی نہیں آتا
آئی ایس آئی کی دعوت پر دورہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمانتا شرما کا کہنا تھا کہ کانگریس رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے آئی ایس آئی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان جا کر آئی ایس آئی سے ٹریننگ لی۔ ہمارے پاس گوگوئی کے پاکستان جانے اور ٹریننگ لینے کے ثبوت ہیں۔ گوگوئی کو پاکستان سے دعوت وزارتِ ثقافت یا خارجہ امور سے نہیں بلکہ محکمۂ داخلہ سے ملی۔
یہ بھی پڑھیں: بازی پلٹ دی، استادوں کی باتیں پلو سے باندھ لیتا، استادوں کا گیان معاملات سلجھادیتا ہے،بے فکر رہیں ”سخاوت“ میں سخاوت والی کوئی بات نہیں
سفارتی دورے کی نامزدگی
خیال رہے کہ کانگریس نے رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی کو سفارتی دورے پر جانے والے آل پارٹی وفد کے لیے نامزد کیا ہے۔ گورو کی نامزدگی کے ایک روز بعد آسام کے وزیرِ اعلیٰ نے کانگریسی رکنِ گوگوئی پر پاکستان سے رابطوں کا الزام لگایا۔
دہشت گردی کے خلاف عالمی بریفنگ
بھارت کا آل پارٹی وفد دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ سے متعلق عالمی سطح پر بریفنگ کے لیے سفارتی دورے پر جا رہا ہے۔








