مودی سرکار پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی : بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما کا اعتراف

نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن کا اعتراف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی: بھارتی اپوزیشن جماعت کے اہم رہنما نے اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ
کانگریس کے رہنما کا بیان
تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اُدت راج نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ "جنگ" کے مطابق ایک بیان میں اُدت راج نے کہا کہ حالیہ پاک، بھارت کشیدگی کے بعد امریکا سمیت ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
بھارت کی حالت زار
مان لیں کہ ہم نے دو چار جگہ پر بم گرائے بھی ہیں، لیکن اس سے ہم نے حاصل کچھ نہیں کیا۔ جب آج دنیا میں کوئی بھارت کی حمایت نہیں کر رہا تو بتایا جائے کہ 40 ارکانِ پارلیمنٹ کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے سے کیا حاصل ہو گا؟