نہ تو بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین، بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا: پاک فوج نے دشمن کو خبردار کردیا

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بیان

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور شبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے نہ تو بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی پاکستان فلسطین، بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں دہشت گردی کی صورتحال

ڈی جی آئی PE آ رلیفتیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، اس ساری دہشتگردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے، جن میں 2582 سویلین اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات کیس؛ پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی

بھارت کے اندرونی مسائل

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے 4 افراد گرفتار

پاکستان کا موقف

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں ہے، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان ٹیم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

بھارت کے ساتھ تنازعات

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہو گا۔ بھارت پہلگام واقعے میں کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا، بھارتی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

بی ایل اے کی بھارتی حمایت

انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے مدد کی درخواست کی تھی، نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے۔

پاکستان کی فضائی طاقت

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے جن میں سے 3 رافیل تھے۔ دنیا جانتی ہے پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...