پی ٹی آئی رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کرنے کا معاملہ، اعظم سواتی کی درخواست خارج

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے کی اعظم سواتی کی درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ضرورت ؟
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کیلئے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
جیل انتظامیہ کی وضاحت
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق ملزمان کے فیملی ممبر ہی ملاقات کر سکتی ہیں۔ عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سے صرف فیملی کے ارکان ملاقات کر سکتے ہیں۔