قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کیلئے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ اجلاس میں وقفۂ سوالات کی کاروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشتبہ شخص کو 3 ماہ حراست میں لیا جا سکے گا، انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش

کینسر کے مریضوں کی ادویات

’’جنگ‘‘ کے مطابق آسیہ ناز تنولی، نزہت صادق اور زہرہ ودود فاطمی اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رواں مالی سال کے اختتام پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

متوقع بل کی منظوری

وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 ایوان میں منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد مزید بحث کیلئے پیش کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...