پی ٹی آئی کا مقدمات کا سامنا کرنے والے اپنے کارکنوں کیلئے پلیڈر مقرر کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا اہم فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کے لئے پلیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
کارکنان کی تعداد میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملزم کارکنان کی تعداد میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کو مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 میچ؛پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
وکلاء کی خصوصی ٹیم کا قیام
تحریک انصاف کی قیادت نے اس سلسلے میں وکلا پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جو عدالتوں میں پارٹی کارکنان کی نمائندگی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردوں کا حملہ، شہادتیں، ویڈیو تجزیہ
فیصل ملک کی قیادت میں ٹیم
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے فیصل ملک کی سربراہی میں وکلا کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ملزم کارکنان بہت دور سے آتے ہیں جو ان کے لئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔
قانونی رعایت کی وضاحت
فیصل ملک نے کہا کہ قانون میں یہ رعایت موجود ہے کہ کسی مشکل کی وجہ سے ملزم پیش نہ ہو سکے تو پلیڈر مقرر کیا جا سکتا ہے۔