آپریشن “بنیا ن مرصوص” کی صورت میں پاکستان کی جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا خاص کرم ہے: مسلم لیگ ن دبئی

پاکستان کی جیت: اللہ کا خاص کرم

دبئی (طاہر منیر طاہر) حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا خاص کرم ہے, آپریشن "بنیا ن مرصوص" کی صورت میں پاکستان کو کامیابی پاک فوج کی بہتر منصوبہ بندی، حکمت عملی اور عوام کی دعاؤں سے ملی ہے۔ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہم آپسی اختلافات کے باوجود وقت آنے پر متحد ہیں اور افواج پاکستان کے سنگ سنگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے پیٹرن چودھری عبدالغفار، عارف عامر منہاس چیئرمین پی ایم ایل این عجمان اور مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں غلام محی الدین نے ایک میٹنگ میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

پاکستان کا عالمی منظرنامہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا اور دشمن پر پاکستان کی دھاک بیٹھ گئی۔ پاکستان کو ہر وقت ڈرانے دھمکانے والا دشمن ہارنے کے بعد شرمندہ ہے اور بھیگی بلی بنا بیٹھا ہے۔ پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ پاکستان نے دشمن کے حملے کا بھر پور جواب دے کر اپنی خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی فوج ہر طرح کے حالات کا پوری طرح مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

افواج پاکستان اور حکومت کی کوششیں

میاں غلام محی الدین، عارف عامر منہاس اور چودھری عبدالغفار نے مزید کہا کہ جنگ میں جیت کا سہرا افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کے سر جاتا ہے جس نے نا مساعد حالات کے باوجود افواج پاکستان کا ساتھ دیا۔ متذکرہ لیگی لیڈران نے کہا کہ آپریشن "بنیا ن مرصوص" میں پوری قوم ایک بار پھر متحد ہو گئی ہے اور کسی بھی بیرونی حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...