بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا

اسلام آباد میں سیاسی منظرنامہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر‘‘ کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بڑی مصیبت میں پھنس گئے، مقدمہ درج ہو گیا
سینیٹر عرفان صدیقی کا انٹرویو
’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بکاخیل میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر عاطف خلیل اور 2 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک
سیاسی سیز فائر کی حقیقت
’’سیاسی سیز فائر‘‘ کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔ بانی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ ہوتی رہتی ہے، پہلے انہیں وہ روکنا ہوگا، انہیں یہ باور کرنا ہوگا کہ حالات بدل چکے ہیں۔
عالمی منظرنامے کی تبدیلی
سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کہاں کھڑا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہیں؟ تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں، عالمی منظرنامہ تبدیل ہوچکا ہے۔ نئے منظرنامے کو سامنے رکھتے ہوئے پالیسی بنائیں گے، تو بات آگے بڑھے گی۔