بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید

تحریک انصاف کے چئیرمین کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو مارا گیا، 4 گرفتار
فیک خبریں اور جعلی اطلاعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی خبریں فیک اور جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ ہی کوئی ایسی میٹنگ کی ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایجنڈا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
تبدیلی کا وقت
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ چیزیں بدلنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا، سیز فائر ہو گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور مقبول لیڈر کو کب تک جیل میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیز فائر پی ٹی آئی کے ساتھ ہونی چاہیے، اب بہت ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
رہائی کا مطالبہ
چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان دیا کہ پے رول پہ رہائی تو ہم بھی نہیں چاہ رہے، ان کی رہائی ہونی چاہیے کیونکہ وہ کس گناہ میں اندر ہیں؟ ان کے خلاف سب بے بنیاد کیسز ہیں۔ خان صاحب کو رہائی ملنی چاہیے۔
مذاکرات کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ آپ والدین کو جیل میں رکھیں اور بچوں کو بولیں کہ آپ فنکشن میں آئیں۔ ہم بھی آپ کو سپورٹ کر رہے ہیںآپ بھی ہمیں سپورٹ کریں۔ خان کی رہائی ہونی چاہیے، یہ سب سے درخواست ہے کہ سختیاں اب ختم ہونی چاہئیں۔ مذاکرات ہونے چاہئیں، لیکن ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔