سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بہو کوزندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس
بین الاقوامی مارکیٹ کا جائزہ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 241 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی
ملکی مارکیٹ میں قیمتوں کا اثر
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے کی سطح پر آگئی۔