مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی
لاہور میں جدید کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نئی تعمیر شدہ ای الیون فلائی اوور پر بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں آبزویٹری کے قیام، بجٹ، آلات اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یو ای ٹی لاہور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں لرزہ خیز واقعہ، 11 سالہ بچی کو چچا کے جرم کے بدلے میں بیاہنے کا فیصلہ
آبزرویٹری کی تشکیل اور ڈھانچہ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہاو¿س میں قائم کی جائے گی جبکہ اس کا مرکزی ڈھانچہ ای آئی سی ٹی میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہ آبزرویٹری جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکیج سسٹم کے ساتھ ساتھ جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم اور جدید ڈیٹا ہب بھی قائم کرے گی۔ مزید برآں، ایم آر آئی سسٹم کے ذریعے موسمیاتی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
ماہرین کی تیاری اور مینجمنٹ ماڈل
ماحولیاتی ماہرین کی تیاری کے لئے ایک انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں ماہر افراد کو تربیت دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا اور عالمی معیار کا پروفیشنل سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے سمارٹ آرگینوگرام کی تشکیل کی بھی ہدایت جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات میں سر بنی یاس فورم 2025 کے موقع پر برطانوی ہم منصب سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
ڈیٹا سسٹمز اور پالیسی سازی
اجلاس میں ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ، اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی بروقت پیشگوئی، تجزیہ اور مؤثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے گی۔
وزیرِ اعلیٰ کا وژن
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ایک جامع اور مربوط پلان دیا ہے۔ ان کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جو سائنسی تحقیق کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے میں مدد فراہم کرے گا۔








