مختلف محکموں میں کرپشن، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اعتراف کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپشن کے خلاف عزم
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعتراف کیا ہے کہ محکموں میں کرپشن جاری ہے اور کہا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے کرپشن ہونا افسوسناک ہے، اس کے خاتمے کیلیے جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔
حکومتی پرفارمنس کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مجموعی پرفارمنس بہتر رہی، مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔
عوام کی بہتری کے لئے اقدامات
انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے اور عوام کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے۔
کرپشن کے خاتمے کے لئے حکمت عملی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے اراکین کو تجاویز دینے اور پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔