پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
چھٹیوں کی تاریخ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی۔
سکولوں کے اوقات
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک جاری رہیں گے۔