مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
چمن میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
چکن کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چمن شہر میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو چکن کی قیمت میں 200 سے 250 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
شہریوں کی طرف سے انتظامیہ سے مطالبہ
چند روز قبل 550 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے والا چکن اب 800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔








